استحکام پاکستان پارٹی کے نام پر استحکام پاکستان تحریک کا اعتراض، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کے نام پر استحکام پاکستان تحریک کے اعتراض پر فیصلہ سنا دیا،محفوظ شدہ فیصلہ ڈپٹی ڈائریکٹر لا ونگ الیکشن کمیشن صائمہ طارق جنجوعہ نے پڑھ کر سنایا، الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان تحریک کی درخواست مسترد کردی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ استحکام پاکستان پارٹی اور استحکام پاکستان تحریک کے ناموں میں فرق واضح ہے،استحکام پاکستان پارٹی کے اندراج اور پارٹی نشان دینے کا معاملہ زیرالتوا ہے ،فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ استحکام پاکستان تحریک کا استحکام پاکستان پارٹی کے نام پر اعتراض کو مسترد کیا جاتا ہے،استحکام پاکستان پارٹی کے اندراج کا معاملہ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق آگے بڑھائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *