لاہور (پاکستان امیج) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے سکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ چھٹیوں کا اطلاق 15 اگست سے سکول کھلنے پر ہوگا۔
آج نیوز کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی دو چھٹیوں کا فیصلہ اساتذہ پر ورک لوڈ کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے، محکمہ سکولز اینڈ ایجوکیشن کی جانب سے سکولوں کے اوقات کار بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
نئے اوقات کار کے مطابق سنگل شفٹ سکولوں میں پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے ایک بج کر 30 منٹ تک ٹائمنگ ہوگی۔ حکام کے مطابق جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے 12 بجے تک سکولوں کے اوقات کار ہوں گے۔اساتذہ کو ڈیڑھ بجے چھٹی نہیں ہوا کرے گی۔ اساتذہ 3 بجے سہ پہر تک سکول رہنے کے پابند ہوں گے۔جمعہ کے روز اساتذہ کو ساڑھے 12 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔
ڈبل شفٹ والے سکول میں مارننگ کلاسز صبح 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گی۔ ایوننگ کلاسز 1 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوں گی۔جمعہ کے روز مارننگ کلاسز ڈھائی سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوں گی۔ڈبل شفٹ کے اساتذہ مارننگ میں صبح 8 سے 2 بجے تک سکول میں رہیں گے۔ اساتذہ جمعہ کے روز 8 سے ساڑھے 12 تک سکول میں رہیں گے۔
ڈبل شفٹ میں ایوننگ کے اساتذہ 1 سے 7 بجے تک سکولز میں رہیں گے۔جمعہ کے روز ایوننگ کے اساتذہ ڈھائی بجے سے 6 بجے تک سکول میں حاضر رہیں گے۔نئےاوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
Pakistan Image