کراچی(پاکستان امیج)پی ایس او میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیب کورٹ کراچی میں ایم ڈی پی ایس او کی غیرقانونی تقرری کے ریفرنس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم دیدیا،بری ہونیوالوں میں سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق ،سابق سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا اور سابق ایم ڈی پی ایس او یعقوب ستار بھی شامل ہیں۔
ساس کی کریہہ حرکت کا بدلہ، شوہر اپنی بیوی اور بیٹی کو دوسرے ملک چھوڑ آیا
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عدالت نے چاروں ملزمان کو بری کر دیا ہے،یہ کرپشن نہیں اختیارات کے غلط استعمال کاکیس تھا،عدالت نے فیصلے میں لکھا یہ کیس غلط ہے،4سال 2ماہ بعد نیب نے کہاکہ ریفرنس واپس لیتے ہیں،اسی عدالت میں ایک اور صاحب 12سال سے آ رہے ہیں۔
Pakistan Image