اسلام آباد (پاکستان امیج) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو شیخ رشید کی گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی انٹرا کورٹ اپیل کو منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کی گاڑیاں جہاں سے قبضے میں لی گئی تھیں، وہیں پر لوٹائی جائیں۔ یہ گاڑیاں جرم کے ارتکاب میں استعمال نہیں ہوئیں۔ بظاہر پولیس نے شیخ رشید کی گاڑیاں ان کو پولیس کے سامنے سرنڈر کرانے کیلئے قبضے میں لی تھیں جبکہ پولیس کی جانب سے گاڑیاں قبضے میں لیتے ہوئے قانونی طریقہ کار نہیں اپنایا گیا۔
Pakistan Image