کراچی(پاکستان امیج)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کے مالی بحران کے باعث فلائٹ آپریشن بدستور متاثر ہے،طیاروں کی کمی کی وجہ سے اندرون ملک جانے والا فلائٹ آپریشن متاثرہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے رحیم یار خان جانیوالی دوطرفہ پروازیں منسوخ کردی گئیں،کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پی کے 368تاخیر کا شکار ہو گئی،جبکہ کراچی سے ملتان جانیوالی پرواز پی کے 303کا شیڈول تبدیل کر دیا ،اب یہ پرواز شام میں روانہ ہو گی۔
یاد رہے کہ پی آئی اے کے 15طیارے گراؤنڈ ہونے پر آپریشن متاثر ہو رہا ہے ،پی آئی اے کو سود، پرزہ جات کی فوری ادائیگی نہ ہونے پر 15طیارے گراؤنڈ ہیں،قومی ایئر لائن لائن کو اپنا فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کیلئے فنڈز کی اشد ضرورت ہے،فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہیں بھی جاری نہ کی جا سکیں ۔
Pakistan Image