نویں جماعت میں فیل ہونے پر بھائی نے بہن کی جان لے لی

اوکاڑہ (پاکستان امیج) نویں جماعت میں فیل ہونے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق نویں جماعت میں فیل ہونے پربہن بھائی میں جھگڑا ہوا تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ جھگڑے کے دوران بھائی نے بہن کو گولی مار دی جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔

اوکاڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *