سنجے دت کا برطانوی ویزا منسوخ، بڑا نقصان ہو گیا

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کا حال ہی میں برطانیہ کا ویزا مسترد کردیا گیا تھا۔ ویزے کی منسوخی کے بعد پہلی بار انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسے برطانوی حکومت کا غلط قدم قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے کہا کہ برطانوی حکومت نے پہلے میرا ویزہ جاری کردیا ۔ پھر تمام ادائیگیوں اور کاغذات جمع کروانے کے بعد وہ میراویزہ منسوخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت سے سوال کیا کہ اگر ویزہ منسوخ کرنا تھا تو پہلے مجھے کیوں ویزہ دیا۔ انہیں اپنے قوانین کو سمجھنے میں ایک مہینہ لگا۔

سنجے دت نے برطانیہ کے خراب حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہا کہ ویسے بھی ان کا برطانیہ جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وہاں بہت سارے فسادات ہو رہے ہیں۔ یہاں تک کہ بھارتی حکومت نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے کہ آپ کو برطانیہ کا دورہ نہیں کرنا چاہیے۔ (لہٰذا) میں کسی چیز سے محروم نہیں ہوں۔ لیکن ہاں، انہوں نے غلط کیا ہے. انہیں اس کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔ میں قانون کا احترام کرنا جانتا ہوں ۔ چاہے وہ کسی بھی ملک کا ہو۔ میں قانون کی پاسداری کرنے والا شخص ہوں۔

برطانوی ویزہ منسوخ ہونے کے بعد انہیں فلم “سن آف سردار2 “ سے بھی نکال دیا گیا اور ان کی جگہ اداکا روی کشن نے لے لی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس فلم میں خصوصی کردار ادا کریں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *