کراچی (پاکستان امیج )کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں گیسٹ ہاﺅس میں فائرنگ سے دو افراد قتل اور دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گیسٹ ہاﺅس میں مقتول عبدالسلام، زخمی عاصم اورآصف پہلے سے موجود تھے بعد میں مقتول ناصر باہرسے ایک شخص کے ہمراہ گیسٹ ہاﺅس پہنچا اور آنے والے شخص نے عبدالسلام سے گفتگوشروع کی اورایک خاتون سے متعلق تلخ کلامی ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزم نے تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کی جس سے عبدالسلام اورناصرجاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے آصف اورگیسٹ ہاوس کا ملازم عاصم زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرارہوگیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول ناصرنے صارم قریشی سے گیسٹ ہاوس ایک ہفتے کے لئے کرائے پرحاصل کیا تھا۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image