9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست کو زیر غور نہیں لایا جا سکتا

پشاور (پاکستان امیج)پشاور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست کو زیر غور نہیں لایا جا سکتا۔
رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست کی موجودہ صورت کے پی گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 کی خلاف ورزی ہے جس کی وجہ سے اس درخواست کو زیر غور نہیں لایا جا سکتا۔ یاد رہے ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن سے متعلق خط لکھا تھا۔ ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست میں جوڈیشل افسران تعینات کرنے کی استدعا کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *