کیپٹن (ر) صفدر نے مہنگائی کا ذمہ دار جنرل (ر) باجوہ کو قرار دیدیا

لاہور(پاکستان امیج)جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے پولیس اہلکاروں سے الجھنے اور انتشار انگیز تقاریر کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، اس موقع پر کیپٹن صفدر کاکہناتھاکہ ، آج ڈالر اور مہنگائی کا ذمہ دار جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہے۔

ضلع کچہری لاہور میں پولیس اہلکاروں سے الجھنے اور انتشار انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔کیپٹن (ر) صفدر نے دونوں مقدمات میں بریت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔ان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے چالان جمع کروا رکھا ہے۔

بعدازاں کیپٹن (ر) صفدر نے ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ نے اپنی ایکسٹینشن کے لیے 2018 کا الیکشن چوری کیا، آج ڈالر اور مہنگائی کا ذمہ دار جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا جرم یہ تھا اس نے ایکسٹینشن دینے سے انکار کیا تھا، یہ ایکسٹینشن کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *