اولمپکس میں تاریخی فتح؛ گلوکار علی ظفر کا ارشد ندیم کیلئے 10لاکھ روپے انعام کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے اولمپکس میں تاریخی فتح پر قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں گلوکار نے قومی اتھلیٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میں علی زی فاؤنڈیشن کی جانب سے ان کے لیے ایک ملین کے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آئیے اپنے ہیروز کی کامیابی کا وہ جشن مناتے ہیں، جس کے وہ مستحق ہیں، علی ظفر نے حکومت پاکستان اور وزیر اعظم شہباز شریف سے کہا کہ میں حکومت پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان کا ہیرو کی طرح استقبال کریں اور ان کے نام پر سپورٹس اکیڈمی قائم کریں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر ہمارے اتھلیٹس اور کھلاڑیوں کو وہ سپورٹ ملنا شروع ہو جائے جس کے وہ مستحق ہیں تو ہم سال میں 10 گولڈ جیت سکتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *