یوٹیلیٹی سٹورز نے بھی چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)یوٹیلیٹی سٹورز نے بھی چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم پیکیج کے تحت چینی کی فی کلو قیمت میں 5روپے اضافے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا جائے گا، یوٹیلیٹی سٹورز پر بغیر سبسڈی والی چینی کی قیمت بھی فی کلو5روپے بڑھ جائے گی،وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر فی کلو چینی کی قیمت 114روپے ہو جائے گی، جبکہ عام صارفین کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز ر چینی کی فی کلو قیمت 160روپے ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *