تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، امیر جماعت اسلامی

راولپنڈی(پاکستان امیج)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، آٹا، دال، سٹیشنری پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے،مہنگائی کی وجہ سے لوگوں میں غم و غصہ ہے،حکومت ہمارے احتجاج کو کمزور نہ سمجھے۔

راولپنڈی میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ جاگیرداروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے،ہمارے مطالبات جائز ہیں، یہ 25کروڑ عوام کے مطالبات ہیں،ہمارا مطالبہ بجلی کے بلوں میں کمی اور آئی پی پیز کو لگام دینے کا ہے،ہر حکومت نے آئی پی پیز کو فائدہ پہنچایا اور پاکستان کو نقصان ہوا،ان کاکہناتھا کہ بھاشا ڈیم کا بجٹ 14سو ارب روپے تھا،تنخواہ دار لوگ مزید ٹیکس برداشت نہیں کر سکتے،جو شخص پہلے سے ٹیکس دے رہاہے وہ مزید ٹیکس کیسے برداشت کرے، ہم نے اب تک حالات کو کنٹرول میں رکھا ہے،پہلے ہی یہاں لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *