وقار یونس کے بعد ایک اور بڑی تقرری ، پی سی بی نے آسٹریلیا کے ٹم نیلسن کو اہم عہدہ دیدیا

لاہور(پاکستان امیج ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ٹم نیلسن کو پاکستان ریڈ بال ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ٹم نیلسن ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ ساؤتھ آسٹریلیا کرکٹ میں منسلک رہے ہیں۔ جیسن گلیسپی نے ٹم نیلسن کو اپنے سپورٹ اسٹاف میں شامل کر لیا ہے، ٹم نیلسن جیسن گلیسپی کے ساتھ پاکستان شاہینز کے کیمپ کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ٹم نیلسن گزشتہ روز پاکستان شاہینز کے ٹریننگ کیمپ میں شامل تھے، پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہو گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *