اسلام آباد(پاکستان امیج)بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کے باوجود رہا نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف درخواست پر سماعت 12اگست تک ملتوی کردی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کے باوجود رہا نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، بشریٰ بی بی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل درخواستگزار نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو عدت کیس میں بری ہونے کے باوجود رہا نہیں کیا گیا،انہیں جیل میں دھکے دیئے گئے اور تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔
جسٹس اربارب محمد طاہر نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست پر اعتراضات لگے ہیں،آپ کی پہلے ہی اس طرح کی ایک اور درخواست زیرالتوا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 12اگست تک ملتوی کردی۔
Pakistan Image