لاہور ہائیکورٹ کی وقار یونس کی تقرری کا نوٹیفکیشن درخواست کیساتھ لگانے کی ہدایت

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نےدرخواستگزار کو چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری کا نوٹیفکیشن درخواست کے ساتھ لگانے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری کیخلاف سماعت ہوئی، عدالت نے کہاکہ کرکٹ قوانین کیا کہتے ہیں آپ کس طرح سے متاثرہ فریق ہیں،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ اشتہار کے بغیر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری قانون کے خلاف ہے،عدالت نے درخواست گزار کو تقرری کا نوٹیفکیشن درخواست کے ساتھ لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *