خوشخبری ۔۔۔نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کب متوقع، تاریخ سامنے آ گئی

کراچی (پاکستان امیج) خوشخبری ۔۔۔نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 14اگست سے آپریشنل کیے جانے کا امکان ہے جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ ایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ ممکنہ طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

خبر رساں ادارے “آن لائن ” کے مطابق کراچی سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بطور پہلی پرواز لینڈ کرے گی۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محتاط اندازے کے مطابق 54ارب 98کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں جس پر ایئر بس 380 سمیت دیگر بڑے طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *