کراچی (پاکستان امیج)آئی پی پیز کے کیس کو ری سٹڈی کررہے ہیں ، جلد ہی عوام کو ریلیف دیں گے۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اہم اعلان کر دیا
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ ہماری حکومت قائم ہونے کے بعد وزیراعظم کی پہلی ہدایت یہی تھی کہ بجلی کو سستی کریں، بجلی کے اوپر سود اور روپے کی قدر کم ہونے کا بوجھ ہے جسکی وجہ سے بجلی کا استعمال کم ہوتا جارہا ہے، بجلی کا استعمال کم ہونے کا بھی الٹا ایک بوجھ پڑتا ہے، بجلی کے بل کم کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، ہم فل سپیڈ سے رواں دواں ہیں جلد ہی عوام کو ریلیف دیں گے، ہماری حکومت نے جماعت اسلامی کو انگیج کیا ہوا ہے، یہ سیاسی ایشو نہیں ہے اس وقت حکومت اپوزیشن سے چار قدم آگے کام کررہی ہے،اس کے اوپر سیاست کرنے کی کوئی تک نہیں ہے،یہ حکومت جتنا اس کام میں سنجیدہ ہے اتنا آج تک کوئی نہیں رہا، حافظ نعیم الرحمان آج مناظرہ کرلیں گریٹ ڈیبیٹ کرلیں، اپنے ساتھ 4 انجینئرز بھی لے آئیں میں اکیلا ان کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہوں، ہم تمام آئی پی پیز کے کیس کو ری سٹڈی کررہے ہیں کافی تفصیل میں پہنچ گئے ہیں۔
ان خیالات کا ااظہار انہوں نے” جیو نیوز” کے پروگرام ”جرگہ“میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اویس لغاری نے کہا کہ گھریلو صارفین کے اوپر18 فیصد ٹیکس ہے ۔ٹی وی فیس کم رقم ہے یہ پی ٹی وی کو سپورٹ کرنے کیلئے ہے۔مسجد کے بل میں ٹی وی فیس نہیں آنی چاہیے۔جی ایس ٹی کی شرح کسی ملک میں اتنی نہیں ہے جتنی یہاں ہے۔ ہم بجلی کے بل میں ٹیکس کا جائزہ لے رہے ہیں ۔کم آمدنی والے افراد کو حکومت سپورٹ بھی بہت کرتی ہے۔200 یونٹ سے کم صارفین کو بجلی انتہائی کم قیمت پر مل رہی ہے۔
انکم ٹیکس اکثر گھریلو صارفین کو نہیں ہوتا۔انڈسٹری اور کمرشل صارفین کیلئے انکم ٹیکس ہے۔ہماری پہلی ترجیح یہی ہے کہ ہم اپنے بجلی کے بلوں کو کم کریں۔اگر ڈالر اور سود کی شرح2015ء والی ہوتی تو اس وقت فی یونٹ قیمت 6سے 7 روپے کم ہوتی۔
سرکاری افسران، وزرا ، ججزکے لیے مفت بجلی نہیں ہے۔حکومت کی جانب سے حل نکلتا دیکھ کر لوگ متحرک ہوئے ہیں۔ہم نے آئی پی پیز پر3 مہینے سے کام کیا ہوا ہے ۔ہم تمام آئی پی پیز کے کیس کو ری سٹڈی کررہے ہیں کافی تفصیل میں پہنچ گئے ہیں۔
Pakistan Image