حکومت مذاکرات کے بعد فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے، لیاقت بلوچ

راولپنڈی(پاکستان امیج)جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مذاکرات کے بعد عملاً فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ عوام کے مقابلے میں نہیں ٹھہر سکیں گے۔ عوام کو ریلیف نہ دینے سے حکومت ملک کو افراتفری کا شکار کر رہی ہے۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سی پیک پاک چین دوستی کا ثمر ہے، جماعت اسلامی سی پیک کی حامی ہے، حکومت سی پیک پر اپنی سیاست بند کرے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 10 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوسکی جبکہ امیر جماعت اسلامی نے ‘بل نہ بھرو تحریک’ شروع کرنے بھی عندیہ دیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *