پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو آخری میچ میں شکست دے دی

کراچی(پاکستان امیج) پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیزیر کے آخری میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں کے شکست دیدی۔

کراچی میں ہونیوالے تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 48.1 اوورز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان ویمنز ٹیم نے 186 رنز کا ہدف 38 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سےسدرہ امین 68اور بسمہ معروف 60رنز بنا کر نمایاں رہیں، واضح رہے کہ جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے تین میچوں کی سیریز دو،ایک سے جیت لی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *