کے پی حکومت کا 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے خط پشاور ہائیکورٹ کو موصول

پشاور(پاکستان امیج) کے پی کے حکومت کا 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے خط پشاور ہائی کورٹ کو موصول ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے پشاور ہائی کورٹ کو 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لیے مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں صوبائی حکومت نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن کے لیے جج مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

صوبائی کابینہ نے27 جون کو 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دی تھی،جس کے بعد ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے 29 جولائی کو پشاور ہائی کورٹ کو جوڈیشل کمیشن کے لیے جج مقرر کرنے کےلئے مراسلہ ارسال کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *