میلبورن (پاکستان امیج )پاکستان کے ناصر اقبال آسٹریلیا میں جاری بیگا اوپن سکواش کے فائنل میں پہنچ گئے ۔
ناصر اقبال نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں سوئٹرزلینڈ کے رابن گڈولا کو تین ایک سے شکست دی۔ناصر نے میچ کا پہلا گیم اپنے نام کیا لیکن دوسرے گیم میں گڈولا نے مقابلہ برابر کرکے ناصر کو چیلنج دیا لیکن ناصر اگلے دو گیمز با آسانی جیتنے میں کامیاب رہے۔سیمی فائنل میں ناصر کی کامیابی کا سکور 6-11، 11-4، 2-11 اور 3-11رہا۔نیو ساﺅتھ ویلز میں جاری 12 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم والے بیگا اوپن کے فائنل میں ناصر اقبال کا مقابلہ سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے میتھیو لائے سے ہوگا۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image