اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ جو لوگ آج دھرنے دے رہے ہیں وہ سیاست برائے سیاست کررہے ہیں،بعض ٹیکس تو بالکل جائز ہیں،ٹیکس پیئرز پر مزید ٹیکس ڈالنا قابل تعریف نہیں، حکومت کے اپنے آئی پی پیز ہیں ان کا کوئی ایشو نہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت سفاکی کا بدترین واقعہ ہے،پاکستان نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے،وزیراعظم نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ واشگاف الفاظ میں اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں شہید کردیا گیا،فلسطین میں بدترین تباہی ہو رہی ہے،اسماعیل ہنیہ کی شہادت فلسطینیوں کی آزادی کے خواب کو مزید جلا بخشے گی،آج بعد نماز جمعہ اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی،میں خود بھی وزیراعظم ہاؤس میں غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کروں گا، امن قائم کرنے والے عالمی اداروں کا ضمیر جاگنا چاہئے۔
وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے بجلی بحران کو حل کرنے کیلئے ہماری کوشش جاری ہے،نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ کی حکومت نے بجلی کا بحران حل کیا، نوازشریف کے دور میں 20،20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا، چین واحد ملک تھا جس نے سی پیک کے ذریعے بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا، تاریخ کی تیز ترین سپیڈ پر منصوبے لگائے گئے،ان کاکہناتھا کہ کسی معاہدے کو طعنے کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے،سب سے سستے ترین بجلی کے پلانٹس لگے،ایل این جی کے پلانٹس لگائے گئے،ہم سیاست برائے سیاست پر یقین نہیں رکھتے،بجلی سستی کرنا اتحادی حکومت اور نوازشریف کا ایجنڈا ہے، نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ کی حکومت نے بجلی کا بحران حل کیا،تاریخ کے سستے ترین بجلی گھر نوازشریف کے دور میں لگے،بجلی کے مسئلے پر سیاست عوام کی توہین کے مترادف ہے۔
ان کاکہناتھا کہ چین نے پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا اور ہزاروں واٹ بجلی کی پیداوار کے منصوبے پر کام شروع ہوا، سیاست برائےسیاست اچھی مثال نہیں،پاور سیکٹر اور ایف بی آر صحیح نہ ہوئے تو خدانخواستہ ملک کی ناؤڈوب سکتی ہے،نعرے لگائے گئے کہ 300چھوٹے ڈیمز بنانے جارہے ہیں، کیا بھی ڈیم بنا؟ہمیں بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے،باتیں کرنا بہت آسان ہے، عمل کرنا مشکل کام ہے،وزیراعظم نے کہاکہ جو لوگ آج دھرنے دے رہے ہیں وہ سیاست برائے سیاست کررہے ہیں،بعض ٹیکس تو بالکل جائز ہیں،ٹیکس پیئرز پر مزید ٹیکس ڈالنا قابل تعریف نہیں،میں سیاست برائے سیاست نہیں کر رہا،اتحادی حکومت کی آواز کے ساتھ آواز ملا رہی ہے،سیلری کلاس پر ٹیکس کا ہمیں احساس ہے،جولائی، اگست اور ستمبر کیلئے ہم نے 50ارب روپے مہیا کئے،انڈسٹریز کیلئے ساڑھے 8روپے فی یونٹ بجلی قیمت کم کی گئی،بجلی کی قیمت کم کئے بغیر ایکسپورٹس بڑھ سکتی ہے نہ زراعت ترقی کر سکتی ہے،آپ کو یاد ہے ایبسلوٹلی ناٹ، پھر اس ایبسلوٹلی ناٹ نے تعلقات کو دھچکا دیا،بجلی کی قیمتوں میں کمی ہو گی توکاسٹ اینڈ پروڈکشن کر سکیں گے،حکومت کے اپنے آئی پی پیز ہیں ان کا کوئی ایشو نہیں،ہم کسی سیاسی دباؤ میں نہیں،تنخواہ داروں کااحساس ہے اسی لئے 200یونٹ تک کے صارفین کو تحفظ دیاہے،عوام کی مشکلات کا پورا ادراک ہے۔
Pakistan Image