اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ریاست کے مفادات پر براہ راست حملہ آور ہے،پی ٹی آئی پر پابندی آئین و قانون کے مطابق ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احسن اقبال کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی بتائیں فوج سے کس بات پر مذاکرات کرنے ہیں،پی ٹی آئی سیاسی جنگ کو امریکی ایوان میں لے گئی،فوج اور پی ٹی آئی میں بات چیت ہو تو کوئی پریشانی نہیں،فوج نے دو ٹوک کہا ہے کہ وہ سیاست سے علیحدہ رہنا چاہتی ہے،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کے طرز سیاست کو کسی جمہوریت میں اجازت نہیں دی جا سکتی۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image