پیکا ایکٹ مقدمات؛ رؤف حسن سمیت 9ملزمپیکا ایکٹ مقدمات؛ رؤف حسن سمیت 9ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاکستان امیج)پیکا ایکٹ عدالت نے رؤف حسن سمیت 9ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں رؤف حسن و دیگر کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں رؤف حسن سمیت 9ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی،ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے درخواست پر سماعت کی ،پی ٹی آئی وکیل علی بخاری، مرزا عاصم بیگ، سردار مصروف عدالت پیش ہوئے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر بھی ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل علی بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ احمد وقاص کے انکشاف پر ایف آئی آر ہوئی، سارا کیس انکشاف پر ہے،3خواتین کی ضمانت ہو چکی، 9افراد کی ضمانت کی درخواست عدالت کے سامنے ہے،9ملزمان تنخواہ پر کام کرتے ہیں،ملزمان کا رؤف حسن سے کوئی تعلق نہیں،کوئی چوکیدار، کوئی مالی تو کوئی نائب قاصد ہے،یہ لوگ ملازمت کرتے ہیں، اتنے دن سے جیل کاٹ رہے ہیں،رؤف حسن ودیگر پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں،رؤف حسن کی عمر 76سال اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں،رؤف حسن کی جان کو کچھ ہو جاتا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے۔رؤف حسن کو فی الحال چھوڑیںِ آٹھ نوکری پیشہ افراد نے ملک کو کیا نقصان پہنچایا؟ریاست کیا ہے؟ قانون اور آئین کے مطابق ریاست عوام ہے،بات چلتے چلتے ملک کی سالمیت سے سوشل میڈیا تک پہنچ گئی ہے،پیکا ایکٹ عدالت نے رؤف حسن سمیت 9ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *