لاہور (پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے بشری ٰ بی بی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیااور درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں دھکے دینے اور بدتمیزی کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شہبازرضوی نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراض کے ساتھ سماعت کی،وکیل بشریٰ بی بی نے کہاکہ رجسٹرارآفس ہماری ہر درخواست پر اعتراض لگا رہا ہے،بشریٰ بی بی کے ساتھ اڈیالہ جیل عملے نے بدتمیزی کی،اعتراض عائد کیا گیا درخواست راولپنڈی بنچ کے سامنے دائر کی جائے،چاہتے ہیں آئی جی جیل خانہ جات سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور لیڈی پولیس کیخلاف ایکشن لیں، عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا،عدالت نے درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image