پاکستان سے بہت پیار ملا، فنکاروں پر پابندی لگانا ٹھیک نہیں: معروف بھارتی اداکار

ممبئی (پاکستان امیج)بھارت کے معروف اور سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ‘کہیں تو ہوگا’ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار راجیو کھنڈیلوال نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں پاکستان سے بہت ہی زیادہ پیار ملا۔
سوشل میڈیا پر راجیو کا ایک ویڈیو کلپ زیرِ گردش ہے جس میں وہ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دے رہے ہیں جبکہ اداکار نے اس گفتگو میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرنے کی بھی سخت مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ فنکاروں پر پابندی لگانا ٹھیک نہیں ہے، یہ سیاست کے داو پیچ ہیں، سیاست دانوں کو خوش کرنے کے لئے پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندی کی حمایت نہیں کرسکتا۔اداکار نے مزید کہا کہ کچھ چیزوں کو سیاست سے دور ہی رکھنا چاہئے جس میں ایک شوبز انڈسٹری بھی ہے، جب لوگ امن کی خواہش کرتے ہیں تو یہ لوگ اسے ہندو مسلم کہہ کر مذہبی رنگ دے دیتے ہیں۔راجیو کھنڈیلوال کا کہنا تھا کہ یہ سیاست ہے جو کہ بہت غلط ہے، فنکاروں پر پابندی عائد کرنے والے کون ہوتے ہیں، سیاست دان! کچھ چیزوں کو خاص طور سے جس سے دونوں ممالک کے درمیان امن بڑھ سکتا ہے، انہیں سیاست سے دور رکھنا چاہئے۔اداکار کے مطابق ہم کوئی نہ کوئی سبب پیدا کرکے امن کو بڑھنے نہیں دیتے، اس لئے اس پر کچھ بھی کہنا فضول ہے کیونکہ اگر کہیں امن ہوگا تو سیاسی جماعتیں اسے ہندو مسلم کا زاویہ دے دیتے ہیں، جو کہ غلط ہے۔راجیو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اب ایسا تو نہیں ہوتا کہ پاکستان کی حکومت فنکاروں کو ایجنٹ کی تربیت دے کے بھیجے گی، پتا نہیں لیکن مجھے تو وہاں سے بہت پیار محبت ملتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں میری اور آمنہ (کشش) کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا، مجھے وہاں سے اتنا پیار ملا کہ میری ممیاں (مائیں) بنی ہوئی تھیں جو مجھے جوتے اور ک±رتے بھیجا کرتی تھیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیلی ویژن پر 2003 سے لے کر 2007 تک نشر کیا جانے والا ایکتا کپور کا ڈرامہ کہیں تو ہوگا پاکستان میں بھی کافی مقبول تھا، ڈرامے میں راجیو کھنڈیلوال نے سوجل جبکہ آمنہ شریف نے کشش کا کردار نبھایا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *