’یہ کام ہرگزنہ کریں ‘پی ٹی اے نے موبائل فون خریدنے والوں کو خبردار کردیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) شہریوں کو موبائل فون کی خریداری کے وقت محتاط رہنے کے لیے ایک اہم ہدایت جاری کی ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک اہم بیان میں شہریوں کو کلون یا ڈپلیکیٹ موبائل ڈیوائسز کے استعمال میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ عوام موبائل ڈیوائس خریدتے وقت محتاط رہیں! ہمیشہ اپنے قابل اعتماد دوکانداروں سے فون خریدیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ فون وارنٹی شدہ ہے۔

پی ٹی اے نے صارفین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ڈبا پیک موبائل فونز خریدیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ فون کا IMEI نمبر اس کے ڈبے پر موجود نمبر سے مماثل ہے اور باکس پر پی ٹی اے کی مستند اسٹیمپ موجود ہے۔

پی ٹی اے نے ہدایت کی کہ صارفین ویب سائٹ پر اپنے موبائل فونز کی تصدیق کریں یا 8484 پر IMEI نمبر ٹیکسٹ کریں یا DVS ایپ کا استعمال کریں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر کوئی صارف اسکیم کا شکار ہوچکا ہے تو ایسی صورت میں وہ وینڈر سے رابطہ کریں اور ایف آئی اے کو اس کی اطلاع دیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *