پی ٹی آئی وکلا کی استدعا پر عمران خان کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت 5ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد(پاکستان امیج)پی ٹی آئی وکلا کی استدعا پر عمران خان کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت 6ستمبر تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی 6اور بشریٰ بی بی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،پی ٹی آئی کے وکیل بشیر ڈار عدالت کے سامنے پیش ہوئے،پی ٹی آئی وکلا نے استدعا کی کہ آج بیرسٹر سلمان صفدر عدالت پیش نہیں ہو سکتے سماعت ملتوی کی جائے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت 5ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *