اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 18ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی کارروائی پر حکم امتناع کر دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 18ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کر دیا اور الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں این اے 18ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی کارروائی پر حکم امتناع کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کی کارروائی اور 10جولائی کے آرڈر کو چیلنج کیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے درخواست پر 60 دنوں میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے،60دن گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن میں کارروائی غیرقانونی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 18ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کر دیا اور الیکشن کمیشن کو (ن)لیگ کے بابرنواز کی درخواست پر کارروائی سے روک دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر این اے 18، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور بابر نواز خان کو نوٹس جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *