اسلام آباد(پاکستان امیج)پی ٹی آئی کی احتجاج کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی احتجاج کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ نہ کرنے پر توہین عدالت کے کیس کی سماعت ہوئی،وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ ہمیں گزشتہ روز اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی، ہمیں کل توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کے بعد ڈی سی کا آرڈر موصول ہوا، ڈپٹی کمشنر نے درخواست دائر کرنے کے بعد ہماری درخواست مسترد کرنے کا آرڈر بھیجا۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات دور کرکے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
Pakistan Image