اسلام آباد(پاکستان امیج) حکومت نے ڈالر کے بعد گولڈ مافیا کے خلاف کمر کس لی ہے ، کارروائی کے لیے ٹاسک فورس بنا دی گئی۔
جیونیوز کے مطابق گولڈ مافیا کے خلاف کارروائی کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران کے علاوہ انٹیلی جنس حکام بھی شامل ہیں، ٹاسک فورس سونے کی سمگلنگ کو روکنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی دھندے میں ملوث عناصر کو گرفتار بھی کرے گی۔ ٹاسک فورس کی جانب سے سونے کی سمگلنگ میں ملوث افراد کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔
Pakistan Image