بجلی کے بل نے ایک اور جان لے لی

گوجرانوالہ (پاکستان امیج )گوجرانوالہ میں آپریشن کے پیسے بل میں جمع کرانے پر دلبرداشتہ ہوکر نالےمیں کودنے والی خاتون کی لاش مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں آپریشن کے پیسے بجلی کے بل میں جمع کرانے پر مریضہ دلبرداشتہ ہوگئی اور نالے میں چھلانگ لگادی تھی جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن گزشتہ روز سے جاری تھا۔

مذکورہ واقعہ شہر کے مکی روڈ پر پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی تھی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے بیٹی نے بچانے کی کوشش کی لیکن والدہ نالے میں کود گئیں۔

خاتون کے بیٹے عثمان کا کہنا تھا کہ جولائی کا بجلی کا بل 10 ہزار روپے آیا اور والدہ کے ہرنیہ کے آپریشن کے لیے جمع رقم سے بل جمع کرانا پڑا۔بیٹے نے بتایاکہ پیسے بجلی بل میں خرچ ہونے پر والدہ دلبرداشتہ تھیں اور نالے میں چھلانگ لگا دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *