بجلی کے ترسیلی نظام میں نقائص دور کرنے کیلئے چین سے مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد ( پاکستان امیج) بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، بجلی کے ترسیلی نظام میں نقائص دور کرنے کے لئے چین سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس سلسلے میں چینی سفیر کے ساتھ ملاقات کریں گے، ملاقات میں بجلی کے ترسیلی نظام پر بات چیت ہوگی ، چائنا سٹیٹ گرڈ کے ساتھ مل کر ترسیلی نظام کو بہتر کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترسیلی نظام میں خرابیوں کی وجہ سے سستے پاور پلانٹس کو بند رکھا جاتا ہے، بجلی کے ٹرانسمیشن سسٹم میں مستقل خرابیاں موجود ہیں، ترسیلی نظام کی فنی خرابیاں دور ہونے سے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی لائی جا سکتی ہے۔پاور ڈویڑن کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی فنی خرابیوں کے باعث سستی بجلی کی بلا تعطل ترسیل نہیں ہو پا رہی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *