بالی ووڈا داکار سنجے دت کے پاس کتنی دولت ہے ؟ تفصیلات پہلی مرتبہ منظر عام پر

ممبئی(پاکستان امیج ) دُنیا بھر میں اپنے کردار ‘منا بھائی’ سے مشہور بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سنجو بابا کے نام سے مشہور سنجے دت آج 29 جولائی کو اپنی 65ویں سالگرہ منائیں گے، اُنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران بالی ووڈ کو کئی سُپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔سنجے دت کا شمار بالی ووڈ کے صف اول اداکاروں میں ہوتا ہے، اُنہوں نے اپنی ہر فلم میں منفرد کردار ادا کیا ہے جن کی وجہ سے اُنہیں شہرت ملی۔

65 سال کی عُمر میں بھی سنجے دت کو ہر عمر کے افراد پسند کرتے ہیں پھر چاہے وہ بچے ہوں، جوان ہوں اور یا بڑی عُمر کے افراد، اداکار نے اپنی خاص شخصیت اور جانداری اداکاری کی بدولت سب کے دلوں میں اپنی جگہ بنا رکھی ہے۔

سنجے دت کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کے کُل اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ سنجے دت کا شمار اُن بالی ووڈ اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پُرتعیش زندگی گزار رہے ہیں، اداکار کا ممبئی کے پوش علاقے پالی ہل میں ایک بڑا اپارٹمنٹ ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ سنجے دت کے اثاثوں کی مالیت 250 کروڑ بھارتی روپے ہے، اس کے علاوہ اداکار یاٹ کے بھی مالک ہیں جن میں وہ اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ گھومتے ہیں۔

سنجے دت کئی لگژری گاڑیوں کے بھی مالک ہیں جن میں رینج روور، اوڈی، رولز روئس، بی ایم ڈبلیو اور فراری شامل ہیں، ان گاڑیوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ سنجے کے پاس ڈیزائنر چشمے، لگژری گھڑیاں اور قیمتی زیورات بھی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *