اسلام آباد( پاکستان امیج) وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ گفتگو کی ذمہ داری ہم پر نہیں پی ٹی آئی پر ہے، جو دعوت دینی تھی دے چکے۔
نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی غیر سنجیدہ ہے، گوہر صاحب سے پوچھا جائے، آپ کو کس نے دعوت دی ہے؟انہوں نے کہا کہ اگر آپ سنجیدہ ہوں گے اور ثابت کریں گے تو ہم بات چیت کرلیں گے۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ہم نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے۔ پی ٹی آئی کو سنجیدہ ہونا پڑے گا فیصلہ کرنا پڑے گا۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image