لاہور(پاکستان امیج)چوہنگ پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر لڑکے اور لڑکیوں سمیت 29 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ڈانس پارٹی چوہنگ کے علاقے میں نجی سوسائٹی کے ایک گھر میں ہو رہی تھی جہاں سے حقے، شیشے، فلیورز، سپیکر، اسلحہ سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا۔پولیس نے 15 کی کال پر چھاپہ مار کر لڑکے لڑکیاں گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔خواتین میں ایمن، ملائکہ، نفیسہ، نور فاطمہ، سائرہ، سمن، سحر، نادیہ، شزا، آمنہ، روباب، سجل ،مشل، آمنہ اور نجمہ شامل ہیں جبکہ مردوں میں آصف، کامران، انعام الحق، نعمان، عبدالحمید، عطااللہ، انیک، ثاقب، اسمہ، زبیر، بلال ،سکندر، تبریز اور عبدالرحمن شامل ہیں۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ انہوں نے ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید اور انچارج چوکی شیر شاہ انیس احمد کو شاباش دی۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image