بجلی کے بل صرف جماعت اسلامی کا نہیں، پورے ملک کا مسئلہ ہے،حافظ نعیم الرحمان

راولپنڈی(پاکستان امیج)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ بجلی کے بل صرف جماعت اسلامی کا نہیں، پورے ملک کا مسئلہ ہے، پرامن سیاسی جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجموعی طور پر کسی کی خواہش نہیں ہوتی کہ گھربار چھوڑ کر سڑکوں پر بیٹھ جائے،جب پارلیمنٹ اور ادارے کام نہ کررہے ہوں تو احتجاج کرنا آئین کے تحت ہمارا حق ہے، شہبازشریف بتائیں کہ کوئی شخص کم سے کم اجرت 37ہزار میں اپنا گھر کیسے چلائے۔

ان کاکہناتھا کہ قوم سے آئی پی پیز کے معاہدے چھپائے گئے، غریب آدمی بجلی کی قیمت کیسے ادا کرے گا، بجلی کے بلوں میں ہر صورت کمی چاہئے،ملک کےغریبوں کے پاس ایک راستہ ہے کہ جماعت اسلامی کے احتجاج کا حصہ بنیں،طلبا، وکلا، تاجروں و صنعتکاروں سے اپیل ہے کہ وہ اس تحریک کا حصہ بنیں،امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ جاگیردار اور سرمایہ کار ہمارے فیصلے کررہے ہیں،پاکستان میں تنخواہ دار طبقہ بھارت کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس اد اکررہا ہے،وفاعی بجٹ سے زیادہ آئی پی پیز کے کیپسٹی چارجز ہو گئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *