محسن نقوی کا ٹانک میں سکمحسن نقوی کا ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسینیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسین

اسلام آباد(پاکستان امیج ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح ٹانک میں بھی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن میں 4 خارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، سکیورٹی فورسز بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے، ملک کی بقا کی جنگ میں قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت ہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *