اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹادی

اسلام آباد (پاکستان امیج) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 26 جولائی کو وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کی اجازت کیلئے دائر درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔

جیو نیوز کے مطابق عدالت نے کہا کہ انتظامیہ قانون اور عدالتی آبزرویشنز کو مدنظر رکھ کر 29 جولائی کو ایف نائن پارک یا کسی مناسب جگہ پر احتجاج کی درخواست کا فیصلہ کرے۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فیصلے میں کہا کہ آئین میں مناسب پابندیوں کے ساتھ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، کسی اور سیاسی جماعت کے تھریٹ کی بنا پر درخواست گزار پارٹی کے آئینی حقوق سلب نہیں ہو سکتے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے جمعہ کو اسلام آباد میں احتجاج مؤخر کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے احترام میں جلسہ پیر تک مؤخر کررہے ہيں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *