بالی ووڈ ہدایتکار فرح خان کی والدہ چل بسیں

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کی معروف کوریو گرافر و ہدایت کار فرح خان اور ساجد خان کی والدہ میناکا ایرانی 79 برس کی عمر میں وفات پاگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرح خان کی والدہ میناکا ایرانی جمعہ کو ممبئی میں انتقال کر گئیں، وہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔

میناکا چائلڈ اداکار ڈیزی ایرانی اور ہنی ایرانی کی بہن تھیں۔ انہوں نے 1963 کی بالی ووڈ فلم بچپن میں بطور اداکارکام بھی کیا تھا۔

بعد ازاں میناکا ایرانی نے فلمساز کامران سے شادی کی تھی۔

میناکا ایرانی نے صرف دو ہفتے قبل ہی اپنی 79ویں سالگرہ منائی تھی۔ اس موقع پر بیٹی فرح خان نے والدہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا۔

فرح خان کی والدہ کے انتقال پر بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farah Khan Kunder (@farahkhankunder)

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *