بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے کیس میں اہم پیشرفت

کراچی(پاکستان امیج) بھائی نے تیسری شادی کی خواہشمند بہن کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ کراچی کے علاقے بہادرآباد میں پیش آیا جہاں ملزم نے تیسری شادی کی خواہش پر بہن پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولہ کے دو شوہر انتقال کرچکے ہیں اور اب تیسری شادی کرناچاہ رہی تھی، تیسری شادی کی بات پربہن بھائیوں میں جھگڑا بڑھ گیا اور بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 42سال ہے اور خاتون کے 8 بچے بھی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *