اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قبل ازوقت انتخابات کا امکان مسترد کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ قبل از وقت انتخابات اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہو سکتی ہے ،انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے،ان کاکہناتھا کہ آئین میں اسمبلیوں کی مدت 5 سال ہے، قبل از وقت انتخابات کے حالات نہیں، سب ٹھیک چل رہا ہے،وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ اللہ خیرکرے، اسمبلیاں 5 سالہ مدت پوری کریںگی،مسلم لیگ(ن)پر نفرت پھیلانے کے الزام کا جواب عمر ایوب سے لیں۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image