فاسٹ بالر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف کا شکار

لاہور(پاکستان امیج)فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے بعد ڈارون ٹور سے باہر ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کی پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کو نوعیت کا جائزہ لے گا۔ آل راؤنڈر مبصر خان کو وائٹ بالاسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

جبکہ فاسٹ بولر خرم شہزاد دو ون ڈے میچوں میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ پہلا میچ پاکستان شاہینز نے 148 رنز سے جیتا تھا۔ پاکستان شاہینز ڈارون میں دو ون ڈے میچز اور ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ بھی لے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *