خلیل الرحمان قمر واقعے پر رابی پیرزادہ کا دلچسپ ردعمل آگیا

لاہور (پاکستان امیج) سوشل میڈیا انفلوئنسر اور سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغواء پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا گرفتار ملزمہ آمنہ عروج پروفیشنل مجرمہ نہیں ہے اور اگر وہ پیشہ ور ہوتی تو خلیل الرحمان زندہ نہیں بچتے۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ جو غلط ہوا اس کی مذمت کرنی چاہئے لیکن اس معاملے میں خلیل الرحمان قمر کی بھی غلطی ہے جس کی وجہ سے ان کے ساتھ یہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمہ پر سارا ملبہ ڈالنا درست نہیں ہے، جرم چاہے مرد نے کیا ہو یا عورت نے دونوں کو برابر سزا ملنی چاہئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *