طاہر انجم پر حملہ کرنیوالی خاتون انیلہ کو پنجاب پولیس نے گرفتارکرلیا

لاہور(پاکستان امیج)کامیڈین طاہر انجم پر حملہ کرنیوالی خاتون انیلہ کو پنجاب پولیس نے گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آئی ہوئی خاتون ورکرز نے اداکار طاہر انجم کی پٹائی کی تھی۔ طاہر انجم پنجاب اسمبلی کے باہر سے گزر رہے تھے کہ پی ٹی آئی خاتون ورکرز نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون نے طاہر انجم کو تھپڑ مارے اور ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے تھے۔پی ٹی آئی کی خاتون ورکر نے الزام لگایا تھا کہ طاہر انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشتگرد کہا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *