اسحاق ڈار نے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) وزیر خارجہ اسحق ڈار نے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخی کرنے سے متعلق محسن نقوی کے فیصلے کو واپس لے لیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی درخواست پر میاں نواز شریف کی مداخلت کے بعد پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ واپس ہوگیا۔پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں نے میاں نواز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کے فیصلے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکی سمیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی حکومت کے اس فیصلے پر سخت تنقید کی تھی، اس کے علاوہ وفاقی وزیر خارجہ اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی محسن نقوی کے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی۔بعدازاں وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسحاق ڈار نے یہ فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ کسی پاکستانی کا پاسپورٹ منسوخ نہیں کیا جاسکے گا۔

ملک نور اعوان کے مطابق اس فیصلے سے قبل وزیر خارجہ اسحق ڈار نے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ زوم کانفرنس بھی منعقد کی تھی جس میں ملک نور اعوان بھی شامل تھے۔ اس فیصلے میں انہوں نے بھی محسن نقوی کے فیصلے کی سخت مخالفت کی تھی جس کے بعد ایک طویل سرکاری اجلاس کے بعد اسحاق ڈار نے محسن نقوی کے فیصلے کو واپس لے لیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *