اسلام آباد (پاکستان امیج) تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان سے منسوب بیان کی قانون کی نظر میں دھیلے کی بھی وقعت نہیں ہے، یہ بیان کسی انداز سے عمران خان سے متصور نہیں کیا جاسکتا،سیاسی قائدین کو غدار قرار دینے کی روایت اب ختم ہونی چاہیے، خواجہ آصف سے کہوں گا کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ریحانہ ڈار سے ہارنے کے بعد بھی وزیر بنے ہوئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کبھی نہیں کہا کہ کسی تنصیبات پر چڑھ دوڑیں ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے بھی شرکت کی ۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image