اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3حلقوں کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پٹیشنزپر سماعت 31جولائی تک ملتوی

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے3حلقوں کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پٹیشنزپر سماعت 31جولائی تک ملتوی کر دی۔
شنجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد کے 3حلقوں کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پٹیشنز پر سماعت ہوئی، الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواستوں پر سماعت کی،الیکشن ٹریبونل کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے باعث آگے نہ بڑھ سکی۔

وکیل درخواستگزار نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے ٹریبونل تبدیلی کیخلاف کیس کی روزانہ سماعت ہورہی ہے،امید ہے ٹریبونل تبدیل کے خلاف درخواست کا فیصلہ جلد ہو جائے گا، سماعت آئندہ ہفتے رکھ لیں ،جسٹس طارق جہانگیری نے کہاکہ الیکشن ایکٹ کے مطابق ٹریبونل نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنی ہے،الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی امیدواروں کی پٹیشنز پر سماعت 31جولائی تک ملتوی کردی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *