اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کا عندیہ دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل علی بخاری نے کہاکہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرکے ریٹائرڈ جج کو ٹریبونل جج مقرر کرنے کی شق شامل کی گئی،ریٹائرڈ جج کی تعیناتی میں چیف جسٹس ہائیکورٹ سے مشاورت ختم کردی گئی،مشاورت چیف جسٹس کے ساتھ ہوتی ہے، اس عدالت کے فیصلے پر دوسرے فریق کو اعتراض ہو سکتا ہے،
شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہاکہ استدعا ہے کیس پر لارجر یا دویژن بنچ تشکیل دیا جائے،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ دوسرے فریق کا جواب آنے دیں پھر دیکھیں گے، لارجر بنچ بنا دونگا۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرکے معاونت کیلئے طلب کرلیا،عدالت نے وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10روز میں جواب طلب کر لیا اور رجسٹرار کو 10روز بعد دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
Pakistan Image